لاہور: (ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات قومی اسمبلی میں سیاستدانوں کی طرف سے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جانے والی زبان پر نالاں ہو گئیں۔
قومی اسملبی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ مہوش حیات نے قومی اسمبلی اجلاس کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہار کیا۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں یہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔
It is astounding when our politicians make personal attacks like this. It’s unacceptable anywhere,but the sanctity of Parliament requires a level of decorum which this definitely crosses.There r better ways 2 put up ur case. Appropriate steps must b taken 2 censure this in future https://t.co/mFJn9REGsf
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 12, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حد ہوتی ہے تاہم یہاں یقینی طور پر اس حد کو پار کیا گیا۔ اپنی بات کہنے کے اور بھی بہتر طریقے ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔