گلوکار سجاد علی کا بیٹے کے ساتھ نیا گانا ’بارش‘ ریلیز

Last Updated On 11 February,2020 04:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار سجاد علی جو ماضی میں بھی مشہور گانے گا کر لوگوں کے دلوں میں بس چکے ہیں، اب ان کا ایک نیا گانا سامنے آیا ہے جو گلوکار سجاد علی نے بیٹے کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا۔

سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں گانے کو اب تک 60 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

سجاد علی کے نئے گانے ’بارش‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ریما کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا خوبی بھی ہے۔

رومانوی گانے کی 3 منٹ 47 سیکنڈز پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی کا بیٹا اپنے ہی والد کی جوانی کا ایک کردار ادا کررہا ہے۔

’بارش‘ کی ویڈیو دو محبت کرنے والے لوگوں کی کہانی کے گِرد ہے جس میں بارش کے موقع پر دونوں اپنی راہیں جدا کر لیتے ہیں۔

دوسری طرف شائقین نے گلوکار سجاد علی کے نئے گانے کو خوب سراہا ہے۔
 

Advertisement