معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی منظر عام پر آ گئیں

Last Updated On 29 February,2020 07:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے بہت عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لئیے پیغام دیا ہے۔

کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی گزشتہ برس سے منظر عام سے غائب تھیں، نہ تو ان کے سوشل میڈیا پر کوئی ایکٹویٹی موجود تھی اور نہ ہی ان کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں ۔ ان کے بارے میں یہ دعوے بھی کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک جاچکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ خوبصورت لوگوں آپ کا کیا حال ہے۔

ٹویٹر پر ایان علی نے لکھا کہ ا امید کرتی ہوں کہ آپ کا دن اچھا گزر رہا ہے۔ فخر ہے کہ مداحوں کو بتا رہی ہوں کہ زلزلے پر میرے گانے پر محنت جاری ہے۔ یہ گانا آپ کو جلد سننے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پانچ سال بعد زلزلے سے متعلق گانا منظر عام پر آ رہا ہیں، میرے گانے کو تقریباً 3 کروڑ لوگوں نے سنا اور دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی کی بات کی جائے تو سپر ماڈل ایان علی 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لی گئی تھیں۔ ان کےسامان سے 5لاکھ 6ہزار 800 ڈالرز کی خطیر رقم بر آمد ہوئی ۔ ڈالر گرل یہ رقم دبئی لے جانا چاہ رہی تھیں۔

واضح رہے کے وہ کافی عرصے سے غائب تھیں۔ کرنسی اسگلنگ کیس کے بعد سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔ 

Advertisement