جعلی اکاؤنٹس کیس: احتساب عدالت میں آٹھواں ریفرنس دائر، 20 ملزمان نامزد

Last Updated On 09 December,2019 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سندھ بینک میں قرضوں سے کرپشن کا آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں بلال شیخ، طارق احسن سمیت 20 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جن پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے۔

 نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے، 29 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے تاحال واجب ادا ہیں، 1.84 بلین اومنی کی تین بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیئے گئے۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ 1.84 بلین کا قرضہ سمیٹ بینک کی کیپیٹل کو پورا کرنے کیلئے دیئے گئے، جعلی کمپنی اومنی کے ہی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی، بلال شیخ اور طارق احسن سندھ بینک کے صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ بلال شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ریفرنس کو سکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا ہے۔

 

Advertisement