جعلی اکاؤنٹس کیس: مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور، رہا کرنیکا حکم

جعلی اکاؤنٹس کیس: مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور، رہا کرنیکا حکم

عدالت نے نیب کی عبدالغنی مجید کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ وکیل عبدالغنی مجید نے کہا عبدالغنی مجید کا علاج آغا خان ہسپتال سے کرانا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا عبدالغنی مجید کو صرف علاج کے لیے ضمانت پر رہا کر رہے ہیں، میرٹ کا تعلق نہیں، اگر عبدالغنی مجید علاج کے علاوہ کہیں اور منتقل ہوا تو نیب ضمانت خارج کی درخواست دے۔

جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق عبدالغنی مجید کو جیل میں ہر ممکن طبی سہولت دی، عبدالغنی مجید کے علاج کے لیے ٹیسٹ شوکت خانم ہسپتال بھی بھیجے۔