بانڈ سیریز کی فلم ‘کوانٹم آف سولیس’ کی ہیروئن اولگا کورلنکو بھی کرونا میں مبتلا

Last Updated On 17 March,2020 10:51 am

ہالی وڈ: (دنیا نیوز) انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر بھی کرونا کے سنگین سائے، ہالی وڈ مووی بلڈ شاٹ اچھا بزنس کرنےمیں ناکام ہو گئی، جیمز بانڈ کی فلم کوانٹم آف سولیس کی ہیروئن اولگا کورلنکو بھی کرونا میں مبتلا ہو گئیں، امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن پہلے ہی کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔

کرونا سے ہالی وڈ بھی متاثر، امریکا سمیت مختلف ممالک میں سینما ہال بند کر دیئے گئے، ون ڈیزل کی مووی "بلڈ شاٹ" دنیا میں اچھا بزنس نہیں کر سکی۔

بانڈ سیریز کی فلم کوانٹم آف سولیس کی ہیروئن اولگاکورلنکو بھی کرونامیں مبتلا ہوگئیں۔ کرونا میں مبتلا امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹاولسن ہسپتال سے گھر آ گئے، وہ کوئنز لینڈ میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔ برطانوی اداکاراورموسیقار بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔