کرونا وائرس، سجاد علی کا آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 19 March,2020 12:54 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی نے کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا 41 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں۔ میوزک کے اس نئے طریقے کو متعارف کرنے والے سجاد علی نے سپانسرز کو بھی اس انقلاب کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ گلوکار سجاد علی کی پہلی ہٹ البم 1979 میں منظر عام پر آئی تھی، کئی دیگر گانوں کے علاوہ ان کا گانا ‘تیرے اور میرے گھر کے بیچ میں ہے لاری اڈا’ بہت مشہور ہوا تھا۔
 

Advertisement