پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

Last Updated On 16 April,2020 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اس وباء کے باعث متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے، عالمی معیشت بھی خطرات میں گھری ہوئی ہے،کھیلوں کی سرگرمیوں ہوں یا شوبز کی سرگرمیاں سب کچھ معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

اس دوران پاکستان کے متعدد فنکار اپنے آپ کوقرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی مصروف رہنے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جا رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی ’ناگن‘ ڈانس کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صبا قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بہت غور کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں، شوبز انڈسٹری میں بہت محنت کے بعد مقام حاصل کیا اور لگتا ہے اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند رہی ہوں، اس سے میرے ٹیلنٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے مداحوں کو خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے تین اصول بتا دیئے

خیال رہے کہ صبا قمر اپنے کیریئر میں کامیڈی، رومانوی اور سنجیدہ ہر طرح کا کردار نبھا چکی ہیں۔

وہ بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی کام کرچکی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا جبکہ اس کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کی نامزدگی بھی ملی۔

یوٹیوب چینل کے حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتی ہوں، میری ٹیم مجھے سمجھتی ہے، میری ٹیم کے ساتھ میرا ایک پورا شیڈول تیار رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کامیاب ماڈل، میزبان اور بہترین اداکارہ

خیال رہے کہ حال ہی میں فیروز خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں، جہاں وہ مداحوں کے ساتھ مذہبی تعلیمات شیئر کریں گے۔ ان کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر بھی یوٹیوب چینل پر کافی فعال ہیں۔
 

Advertisement