اداکارہ یشما گل اعتکاف بیٹھ گئیں، مداحوں‌ سے دعا کی اپیل

Last Updated On 15 May,2020 10:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ یشما گل اعتکاف بیٹھ گئیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا ک وہ اعتکاف پر بیٹھ رہی ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ان کے مداح ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول کریں اور کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا کو نجات دلا دیں۔

واضح رہے کہ یشما گل صرف اپنے والدین کی وجہ سے مسلمان نہیں انہوں نے دین سے متعلق تحقیق کے بعد اسلام کو اپنایا ہے۔