اداکارہ عائزہ خان نے پی آئی اے طیارے میں سوار ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا

Last Updated On 22 May,2020 05:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ پی آئی اے طیارے حادثے میں سوار تھیں۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میں اور میرے شوہر دانش تیمور اپنے گھر پر ہیں اور محفوظ ہیں، پی آئی اے طیارے میں ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیدیا۔


انہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم جعلی خبریں نہ پھیلائیں، اللہ پاک ہدایت دے ایسے لوگوں کو جو ہر بات کو مذاق بنا دیتے ہیں۔
 

Advertisement