ابھی چھوٹی ہوں شادی کی عمر ہی نہیں: منال خان

Last Updated On 03 July,2020 12:09 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار منال خان کہتی ہیں ابھی چھوٹی ہوں شادی کی عمر ہی نہیں، جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو شادی کر لوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منال خان نے اپنی زندگی کے حوالے سے بہت سی باتیں مداحوں کو بتائیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انھیں بچے بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑکا مل گیا اور میں راضی ہوگئی تو تین چار سال بعد شادی ہوگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری شادی کی ابھی عمر نہیں۔

واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ، منال کی بہن ایمن کے شوہر ہیں اور حد سے زیادہ اچھے شوہر ثابت ہوئے ہیں جس کے سبب اب منال بھی ان جیسی عادات والا شوہر ڈھونڈنا چاہتی ہیں۔ منال خان مختلف ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا  چکی ہیں اور مختلف ماڈلنگ شوٹس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔