ہریتھک روشن نے ماہرہ خان کو انسٹا گرام پر فالو کر لیا

Published On 22 September,2020 04:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں، انہوں نے پاکستانی فلم اور ڈراموں انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کام کر کے اپنے دھاک بیٹھائی ہے، اسی حوالے سے ایک خبر آئی ہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں انسٹا گرام پر ان کو فالو کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس سٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ سٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ہریتھک ماہرہ کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 66 لاکھ ہے اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جانے لگا ہے اور بھارتی عوام کے ساتھ کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔

Advertisement