لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا بھی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑیں، پاکستان کو سر سبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پانچ ہزار پودے لگانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کو سر سبز بنانے کے لیے نجی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ شجر کاری مہم میں اداکارہ میرا نے بھی شرکت کی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے لوگوں سے فاصلے پر رہنے کا کہا ہے جبکہ کورونا وبا میں بچوں کو سکول نہیں جانا چاہیے۔ میرا امریکا میں بہت نقصان ہوا ہے، میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "دی میرا جی" ہیک ہو چکا، کئی ماہ سے ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، سائبر کرائم والوں سے رابطہ کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مداح مجھے نئی ٹیلی فلم میں دیکھیں گئے، کراچی کے حالات پر افسوس ہوتا ہے، جب بھی کراچی کو میری ضرورت ہوگی آؤنگی، ٹیکس، بجلی کے بل ملازمین کی تنخواہ وقت پر ادا کرتی ہوں، دوسرے ممالک سے سیکھنا چاہیےتاکہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اوپرجائے۔