لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ خود کو تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خوف کو پیچھے چھوڑ دیں۔
’ڈر کے آگے جیت ہے‘ یہ عام سا جملہ تو آپ نے سُن ہی رکھا ہوگا بلکہ یہ عام سا جملہ کئی معاملات میں صادق ثابت ہوتا ہے، اسی جملے سے متعلق نمرہ خان نے بھی اپنی ایک انسٹا پوسٹ پر بات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خوب سیرت‘ میں ماہرہ نامی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پیغام کے ساتھ ویڈیو اور سٹوری شیئر کی ہے۔
پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں موجود نمرہ خان نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیپ پہنے کھڑی ہوئی ہیں اور اُن کے سر پر ایک باز آ کر بیٹھ رہا ہے۔
نمرہ خان اپنی ویڈیو میں خوفزدہ نظر آ نے کے بجائے مسکرا رہی ہیں اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔
نمرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کیپشن میں خود کو بدلنے، آگے بڑھنے اور کامیابی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ خود کو تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خوف کو پیچھے چھوڑ دیں۔