لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ فلم سٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 8 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر بھارتی میڈیا کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اٴْنہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔
کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کے والدین اداکار سیف علی خان سے اُن کی شادی پر راضی نہیں ہو رہے تھے جس پر اُنہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔
بالی ووڈ فلم سٹار نے کہا کہ جب اٴْنہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار اٴْن کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے ۔
اٴْنہوں نے بتایا کہ لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ اٴْن کا کیرئیر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گزارنا چاہتی ہیں ۔ کرینہ کپور نے کہا کہ سیف علی خان سے شادی اٴْن کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا ۔