لاہور: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ ہے کرپشن بچانے نکلے ہیں قوم ساتھ دے، کرپشن کے مایہ ناز کھلاڑی آج گوجرانوالہ میں خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا مریم نواز، ابا، چچا اور کزنز کی کرپشن کے تحفظ کیلئے ریلی کی قیادت کریں گی، اپوزیشن کی سرکس میں ایک سے بڑھ کر ایک کرپٹ رہنما شریک ہے، مریم نواز اپنے بابا کی کرپشن کے تحفظ کیلئے چیخ و پکار کریں گے، مولانا فضل الرحمان بھی کیسز کھلتے دیکھ کر خوفزدہ ہیں۔