لاہور: ( روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کیساتھ اپنی ایک حسین تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کوئی لفظ آپ کیلئے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے۔ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لیکر آئے، اس کیلئے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کیلئے میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی۔
No words can describe my love for you and how much I need you every second of my life. I can’t thank you enough for the joy and peace you bring to my world. Thanks for being part of my family and always being there for us when we need you. I love you. Happy New Year! 2021 pic.twitter.com/zEM83bHbYu
— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) December 31, 2020
عائزہ خان کا کہنا ہے کہ دانش تیمور کے ساتھ ان کی جوڑی خدا کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔