لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2020 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی، سر بلندی اور استحکام کا پیغام لے کر آیا، 2021 بھی پاکستانی معیشت، میکرو اکنامک اشاریے، زراعت، صنعت و تجارت کے لیے مثبت رہے گا۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا، انشاءاللہ اگلا سال پاکستانی عوام کے لیے امن و سکون اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔