لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فول پروف سکیورٹی اقدامات ہونے چاہئیں، پولیس امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔