لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی والدہ انتقال کر گئیں۔
It is with the saddest of heart I share the departure of my mother as she has gone to her creator .may ALLAH bless her
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 30, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ افسوسناک انداز میں یہ خبر بتا رہا ہوں کہ میری والدہ (نیلو بیگم) کا انتقال ہو گیا ہے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
ان کی مشہور فلموں میں ’زرقہ‘، ’دو راستے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’راستے ‘ سمیت سیکڑوں فلمیں شامل ہیں۔ انہیں 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’زرقہ‘ میں بہترین اداکاری پر ’نگار ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔
یاد رہے کہ اداکار شان شاہد کی والدہ خود بھی اداکارہ تھیں، وہ 30 جون 1940ء کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔16 سال کی عمر میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں خود کو آزمایا اور سینکڑوں فلموں میں کام کر چکی تھیں۔
انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد اور دیگر ہیں جبکہ شان خود بھی مقبول اداکار ہیں۔