اداکارہ نمرہ خان نے اپنی پسندیدہ افواہ سے متعلق بتا دیا

Published On 26 January,2021 06:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ افواہ سے متعلق بتا رہی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کے سوشل میڈیا پر ہزاروں، لاکھوں مداح موجود ہیں جو اُن سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور انہیں باقاعدگی سے فالو بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

نمرہ خان ی جانب سے ہر آنے والی نئی تصویر اور ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس بھی منٹوں میں آ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہنس مُکھ نمرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ کسی انٹرویو سے لی گئی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور پوچھے گئے سوالا ت کا جواب دے رہی ہیں۔

افواہوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان کا بتانا ہے کہ وہ جہاز کے ذریعے ایک بار اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھیں تو اُن کے ساتھ والی سیٹ پر موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی سیٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، مبارکبادیں ملنا شروع

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ کیے گئے سفر کے دوسرے دن ہی یہ افواہ پھیل گئی تھی کے نمرہ خان اور عمران خان کے نام کے حروف ایک جیسے ہیں اور بہت جَلد یہ دونوں ایک ہونے والے ہیں۔

انٹرویو کے دوران نمرہ خان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ اس افواہ پھیلنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ یہ اتنی بری بھی افواہ نہیں ہے۔