اداکارہ مایا علی کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالوورز ہو گئے

Published On 21 January,2021 06:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ مایا علی کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر پچاس لاکھ فالوورز کا اہم سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں مایا علی نے لکھا کہ پچاس لاکھ کی فیملی ہونے پر آپ سب کا بہت شکریہ، میں آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں کہ آپ اس طرح محبت دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مایا علی کا نیا ڈرامہ”پہلی سی محبت”جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔