شراب پیتا ہوں اور بہت گرل فرینڈ ہیں: مفتی عبد القوی کی ویڈیو وائرل

Published On 20 January,2021 04:37 pm

اسلام آباد (روزنامہ دنیا) مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔

مفتی قوی نے ویڈیو میں کہا کہ پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے ، اس لئے پیتا ہوں کہ یہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے ۔

پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک نہیں بہت ساری ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر مفتی قوی نے وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔ویڈیو میں مفتی قوی گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں ۔