لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ پروڈکشن ہاؤس آج بھی ایسے ہیں جو خوبصورتی اور گوری رنگت کو ترجیح دیتے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں صبور علی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا رنگ گورا ہے تو آپ کو چٹکی بجاتے ہی کسی ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا جائے گا۔ اگر آپ کا رنگ گورا نہیں یا پھر میرے جیسا ہے تو آپ کو جدوجہد کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے یہ معیار آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے کے انجیکشنز کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے۔
صبورعلی نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ معاشرے میں یہ معیار کب تک موجود رہے گا، میں نے کچھ اداکاروں کو دیکھا جنہیں اداکاری نہیں آتی چونکہ وہ گورے ہیں تو وہ بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں جب کہ اس کردار کو کوئی دوسرے اداکار اور زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتے تھے جو کہ بہت بری چیز ہے۔