شنیرا اکرم کراچی کے ساحلِ سمندر پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر اداس ہو گئیں

Published On 12 January,2021 06:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لینجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر اداس ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر موجود ہیں۔ مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا کے اردگر پلاسٹک کا کچرا پڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں: شنیرا اکرم

شنیرا نے اس گندگی کو دیکھ کر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو کی گندگی صاف کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کے بعد بھی پلاسٹک کا یہ کچرا دیکھ کر دل دُکھ رہا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے پاکستان عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ آئیے! ہم سب ملکر ایک عہد کرتے ہیں، ہم اس سال اپنے ماحول کی حفاظت کریں گے اور پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں لوگوں کا رویہ دیکھ کر مجھے رونا آ رہا ہے: شنیرا اکرم

شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میں اس عہد کو پورا کرنے لیے نکل گئی ہوں، کیا آپ بھی اپنا عہد پورا کریں گے؟۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی تھیں۔