کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں: شنیرا اکرم

Published On 06 October,2020 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ٹوئٹ پر عظمیٰ رانا نامی صارف نے شنیرا کے کل کے سی ویو پر گندگی کے ڈھیر سے متعلق ٹوئٹ پر ان سے سوال کیا آپ اس غلاظت میں کیا کر رہی ہیں؟ جس پر ایک صارف نے کہا کہ شنیرا عوام کو جگا رہی ہیں تاکہ پاکستان کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان وسیم اکرم نے ساحل سمندر پر گندگی کو شرمناک قرار دے دیا

صارف کے جواب پر عظمیٰ رانا نامی صارف نے کہا کہ شنیرا اس وقت بہت زیادہ گندگی میں کھڑی ہیں اور یہ صحت کے لیے مضر ہے۔

عظمیٰ رانا نامی صارف کے جوابات دیکھنے کے بعد شنیرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو اس کچرے کے ڈھیر کے درمیان اپنی زندگی گُزار رہےہیں۔ وہ لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی فکر کرنے کی آپ کو ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شنیرا وسیم اکرم کے ہمراہ سی ویو گئی تھیں جہاں اُنہیں شدید افسردگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کراچی کے ساحل پر بےتحاشہ کچرا موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھنے کے بعد شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جبکہ تصویر میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی تھیں۔

Advertisement