لاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم نے ساحل سمندر پر گندگی کو شرمناک قرار دے دیا، ان کی اہلیہ شنیرا نے سی ویو پر پھیلے کچرے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کر دی۔
لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر پر پھیلی گندگی کو باؤنسر دے مارے، سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر متحرک لوگوں کو ایسے مسائل کو اجاگر کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
We need to stop pretending this is ok because it’s not! pic.twitter.com/obPZhP44Vd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 5, 2020
وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا نے سی ویو پر پڑے گند کو ویڈیو شیئر کر دی۔
ساتھ ہی شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمارے شہر بیماریوں کے گھر، ہمارے لوگ چیخ و پکار کر رہے ہیں اور ہمارے بچے گندگی میں کھیلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی شہر قائد کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کر دی۔
Our city is sick, our marine life is choking, our people are crying, our children are playing in rubbish and the world is watching us do nothing! pic.twitter.com/SEiIXyEAOO
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 5, 2020
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحلِ سمندر پر موجود گندگی کو دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے اور گندگی کو دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کراچی کے ساحل کو بار بار صاف کرکے تھک چکے ہیں۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ہر بار صاف کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کا کچرا اور سیوریج کا گندا پانی کراچی کے ساحل میں شامل کردیا جاتا ہے۔
اُنہوں نے شدید غصے کے انداز میں لکھا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے میں اب کراچی کے ساحل پر نہیں جا رہی ہوں۔
شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے، ہمیں شرم آنی چاہیے کہ ہم اپنے ہی ملک کو گندا کر رہے ہیں۔