کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورنگی کازوے کے مقام پر ملیر ندی ایک بار پھراوور فلو ہوگئی۔ کازوے پر آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ ٹریفک کو ایکسپریس وے سے گودام چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کورنگی کازوے کو بند کر دیا تاہم شہری ہیں کہ باز نہیں آتے، حالیہ بارشوں کے دوران ندی عبور کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد شہری اپنی جان سے جا چکے ہیں، اب بھی بڑی گاڑیاں تو جیسے تیسے گزر رہی ہیں مگر بیشتر موٹرسائیکل سوار شارٹ کٹ کے چکر میں جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کو ایکسپریس وے سے گودام چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے، جس کے باعث کورنگی روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔