کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے تہہ خانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت پورے صوبے سے کیا پانی نکالے گی جو سندھ اسمبلی سے پانی نہیں نکال سکتی۔
پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے تہہ خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خرم شیرزمان نے کہا یہاں کی حالت دیکھ کر صوبے کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی یہاں پر آکر حالات دیکھیں۔
انہوں نے کہا اسمبلی کی مسجد اور پورا تہہ خانہ پانی سے بھرا ہوا ہے، ہفتہ گزر گیا مگر یہاں سے پانی نہیں نکالا جاسکا، یہ پورے سندھ کا پانی کیا نکالیں گے؟ جو سندھ اسمبلی سے پانی نہیں نکال سکتے۔