کراچی میں حالیہ بارشیں: کلفٹن کے پی ٹی انڈر پاس عارضی طور پر بند

Published On 03 September,2020 09:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کلفٹن کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈرپاس کی مضبوطی پر تحفظات کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

شہر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کے پی ٹی انڈر پاس کلفٹن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی ٹی انڈر پاس کلفٹن کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہر سے رائے لی جاری ہے لہذا ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔
 

Advertisement