بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: شہباز شریف

Published On 02 September,2020 11:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وفاق بتائے سندھ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں، کراچی کی روشنیوں کو کسی صورت مدہم نہیں ہونے دینگے، حکومت کے جو سکینڈل ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

 قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے آئے ہیں، ان خاندانوں سے تعزیت کرنے آئے ہیں جن کے اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے، بارش کے باعث اربوں روپے کے اثاثے تباہ ہوگئے، کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اس وقت سیاست نہیں کرنی، عمران خان کراچی آکر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھیں، وفاقی حکومت کو بھرپور ترقیاتی کام شروع کرنے چاہئیں، کے فور کیلئے وفاق نے کیا کیا ؟۔

 بعدازں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر ن لیگ میاں شہباز شریف کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی تباہی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے یکجہتی کیلئے شہر اقتدار پہنچے، سینئر رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔

ایئر پورٹ پر ن لیگ کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا، کارکنوں نے گل پاشی کی اور نعرے بھی لگائے۔ شہباز شریف ایئر پورٹ سے قائد آباد خلدآباد پہنچے، جہاں کیمپ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے گلستان جوہر میں بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے ہلاکتوں پر سوگوار خاندان سے بھی ملاقات کی۔ قائد حزب اختلاف نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement