کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہر قائد کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں۔پوری قوم کی ہمدردیاں اْن کےساتھ ہیں۔وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہاہے۔بلا سیاسی تفریق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 31, 2020
انہوں نے کہا کہ بلا سیاسی تفریق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔