کراچی: (دنیا نیوز) حالیہ کچھ دنوں سے برستے بادل کراچی والوں کے لیے بہت سا سکھ بھی لائے، تیرہ سال بعد حب ڈیم بھرا تو شہریوں کے لیے 3 سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا۔
پانی کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے قدرت کا زبردست تحفہ، حالیہ بارشوں نے حب ڈیم کو مکمل بھر دیا، ایسا 2007 کے تیرہ سال بعد اب ہوا ہے۔ گذشتہ کچھ سالوں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک بھی جاچکی تھی تاہم پانی کا یہ ذخیرہ شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
نہ صرف کراچی بلکہ حب ڈیم کے اطراف کے علاقے اور حب شہر کو بھی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاسکے گا، اسی لیے شہریوں نے بھی اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
ڈیم کا یہ پانی شہریوں کو ضرور ملے گا لیکن کینال کی مرمت کے بعد جو کہ دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر اگلے کچھ دنوں تک بند ہے۔