کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش کے بعد تباہی اور نکاسی آب نہ ہونے کے سبب کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، سی بی سی کے عملے سے تلخ کلامی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔
کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی بارشوں کے بعد صورتحال بدتر ہے، کئی مقامات پر تاحال پانی کی نکاسی نہ ہو سکی اور بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے۔ کئی مقامات سے پانی کا نکاس نہ ہونے کے سبب مشتعل مظاہرین کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں گھس گئے، کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی نو مور ٹیکس اور پولیس کے خلاف بھی نعرے بلند کرتے رہے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظٓاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، اس دوران دونوں جانب سے دھکم پیل بھی ہوئی۔