پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

Published On 31 August,2020 01:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کیساتھ مل کر بدین میں نہرکے شگاف کی مرمت کی اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کےموبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات بھی فراہم کیں۔

دوسری جانب کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ کراچی میں یونس آباد، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کیے گئے۔
 

Advertisement