کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کے حقوق دیئے جائیں، نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سنا ہے کل وزیراعظم کراچی آرہے ہیں، کراچی آج کل پورے پاکستان کی نظروں میں ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے صرف پیکج کا اعلان نہ کریں، پیکج سے کراچی کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا، سب کے مل بیٹھنے سے امید ہے کراچی کے مسائل کا حل نکلے گا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کراچی کو 18 ٹاؤنز اور ایک ڈسٹرکٹ میں دوبارہ بحال کیا جائے، کراچی کو اس کے حقوق دیئے جائیں، بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور فنڈز دیئے جائیں، این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں، فنڈز نچلی سطح تک نہیں پہنچائے جاتے۔