بدین: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ایک روزہ دورے پر بدین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر کہا سندھ کے عوام کی مدد پر گورنر پنجاب کے مشکور ہیں، اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے بارش سے متاثرہ افراد میں ایک لاکھ راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے، بارشوں سے پورے سندھ میں تباہی ہوئی ہے لیکن میڈیا کی توجہ کراچی پر زیادہ رہی۔
چودھری محمد سرور نے کہا عوام کو بارش کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، وزیر اعظم کی لاک ڈاؤن کی پالیسی نہایت کامیاب رہی ہے، سب گورنرز ایک ساتھ ملکر سماجی بھلائی کی تنظیموں کی مدد سے عوام کی خدمت کریں گے۔