شنیرا اکرم کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

Published On 17 September,2020 06:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی مسائل کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنیوالی شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور ٹوئٹر پر متحرک رہنے والی شنیرا اکرم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کےاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کی ساحل پر ہسپتالوں کے فضلے کی نشاندہی، انتظامیہ حرکت میں آگئی

وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SolarEnergy ،Karachi اور HarvestTheSun بھی استعمال کیے۔

Advertisement