لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، عدالت نے اسد خٹک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشل سیشن جج یاسر حیات نے وینا ملک کی طرف سے دائر کیے گئے دعویٰ پر سماعت کی۔
وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر اسد خٹک شوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے۔ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے، بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا۔
اپنے موقف میں وینا ملک نے مزید کہا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے اور بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے، عدالت 100 کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی ہے۔