لاہور: (ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں عظیم جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار عبدالرحمان (جلال آل) کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے ارطغرل غازی، جسے پی ٹی وی پر اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے اسلام آباد پہنچ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
انہوں نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری سٹوری میں مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی تھی۔ جلال آل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ السلام و علیکم پاکستان، اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔
اداکار نے اپنی سٹوری میں ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
آج ایک مرتبہ پھر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ جمعہ مبارک، زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پوری کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں: عبدالرحمن
عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، اسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ دل دل پاکستان، جان جان پاکستان، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ زندہ بادہ، انشاء اللہ، الحمد للہ۔