ترک اداکارہ گلثوم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران

Published On 30 December,2020 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، اس ڈرامے میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب دیکھ کر حیران ہو گئیں۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں خوب پسند کیا اور لکھا کہ آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔

10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔
 

Advertisement