انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں قائی قبیلے کے جنگجو ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے 6 ارب ڈالر کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے تقریباً 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔