لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے 15 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔
ایک نجی چینل کی تقریب میں ورچوئل گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے کورونا کا مثبت تجربہ رکھنے سے متعلق بتایا کہ میرے بھائی سمیت میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹھیک رہے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمد للہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔
قرنطینہ میں گزارے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اس دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی۔
دوسری طرف عالمی ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان اور عائزہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔