لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘ کا پاکستان کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دورے میں اُنہوں نے پاکستان کی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا۔
تُرک اداکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
Thank you for coming to Pakistan
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 15, 2021
Bamsi Bey (@Nuretinsonmez) & Artuk Bey (Ayberk Pekcan) as we look forward to more bilateral
exchange of knowledge, ideas, talent & content between Pakistani & Turkish entertainment industries esp to promote Islamic History via Art, Film & Drama pic.twitter.com/nZq6CDLbGM
فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بامسی اور ارتک بے کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بامسی اور ارتک بے پاکستان آنے کے لیے آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ ہم اس کے منتظر ہیں کہ جب پاکستان اور ترکش شوبز انڈسٹری ملکر اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے اسلامی تاریخ اپنے سامعین تک پہنچائے گی۔
واضح رہے کہ ان دونوں اداکاروں سے قبل جلال آل اور کمال تکدن، ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آچکے ہیں۔