لاہور: (ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں بابر کا کردار ادا کرنے والے نور الدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں اداکار وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ پاکستان پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے إنجين آلتان دوزياتان نجی دورے پر پاکستان آئے تھے، گزشتہ دنوں ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل، ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے جبکہ ڈرامے میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے اسلام آباد پہنچ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
اور اب اسی ترک ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ شب ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچےتھے۔
اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یوردکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں دونوں اداکاروں کی پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔
And did the needful#ertuğrulghazi #Ertugrul pic.twitter.com/49WdqfosGE
— Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) January 13, 2021
انہوں نے اداکار نورالدین سونمیر اور آئبرک پیکچن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنائے: وزیراعظم عمران خان
بعدازاں دونوں اداکاروں نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ارطغرل غازی کے دونوں اداکاروں کے دورے سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم امکان ہے کہ وہ ترک وزیر خارجہ کا 3 روزہ مکمل ہونے کے بعد ان کے ساتھ واپس وطن روانہ ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔
واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈراما پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی عوام اور شوبز سے جڑی شخصیات میں کافی زیادہ مقبول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کا حصہ ہے: ترک اداکار جلال آل
واضح رہے کہ ترک اداکار اور کمال تکدن سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائے جانے والی ممکنہ ٹی وی سیریل ترک لالا پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی اور وزیر اعظم کو مذکورہ منصوبے سے متعلق آگاہی دی گئی تھی۔