اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بروز منگل مورخہ 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترک وزیر خارجہ کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میولت چاواشولو، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک، ترک وزرائے خارجہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، جو اس بات کو ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تاریخی، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم ہیں۔
Turkish FM @MevlutCavusoglu is paying an official visit to #Pakistan on 12-14 January. He will hold bilateral talks with FM @SMQureshiPTI & call on the PM & President.
— Spokesperson
The visit will further deepen bilateral ties & enhance cooperation in multiple areas. @MFATurkey pic.twitter.com/201POE4FZi