شوبز کی جعلی دنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں: رابی پیر زادہ

Published On 19 January,2021 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز کی جعلی دنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہ محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں جو انہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے۔

رابی پیرزادہ نے ان پیغامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محبت انمول ہے۔

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ جو عزت، احترام مقام مجھے اب ملا ہے وہ شوبز میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے جعلی دنیا چھوڑی اور حقیقی دنیا میں داخل ہوگئی۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعہ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔