لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ میری والدہ کو اچھی صحت، خوشیاں اور سکون عطا کرے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر لاہور میں والدہ کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز دیا اور ساتھ کیک کاٹ کر ان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا۔
عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی سالگرہ سیلبریٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ میری سب کچھ اور سپرہیرو والدہ کو سالگرہ مبارک۔ میں آپ اور آپکی دعاؤں کے بغیر کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے اپنی والدہ کے لئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ جب تک زندہ ہوں آپ کے لئے قابل فخر رہوں۔ میری نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت، خوشیاں اور سکون عطا کرے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو لاہور جا کر سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے دھند کی صورتحال بھی بہتر تھی جس کی وجہ سے فلائٹ کی پریشانی نہیں ہوئی۔
عائشہ عمر کی اپنی والدہ سے اظہار محبت اور ان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔