میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

Published On 15 December,2020 11:23 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں اُن کی جانب سے اپنی ذات کی ترجمانی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں خود سے متعلق چند معنی خیز گہرے جملے بھی لکھے گئے ہیں۔نمرہ خان کا خود سے متعلق سوال کرتے ہوئے خود ہی جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘کیا میں حکم چلانے والی شخصیت ہوں؟ ہاں، بالکل۔

انہوں مزید لکھا ہے کہ ‘وہ ہارنا پسند نہیں کرتی ہیں، وہ اگر ایک بار کسی چیز سے نہ کر دیں تو دوبارہ اُس چیز کیلئے ہاں کہنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ایک وفادار انسان ہیں۔نمرہ خان کی جانب سے شیئر کیے گئی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ نمرہ خان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے مقام بنایا ہے، وہ2 درجن کے قریب ڈراموں اور میوزک ویڈیو میں فنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ اداکارہ کی رواں برس اپریل میں شادی انجام پائی، ان کے شوہر پولیس افسر ہیں۔