لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن پہ کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعظم کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے، عمران خان کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں، اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ عوامی ہمدردی کیلئے صفائیاں پیش کر رہا ہے، اپوزیشن ممبران کرپٹ ٹولے کی سیاست چھوڑ کر عوام، ملکی مفاد کی بات کریں، عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کو اسمبلیوں میں بھیجا، اس ٹولے نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کی۔